کرپشن الزامات پرپنجاب اسمبلی کے ڈی جی معطل

38

لاہور(صباح نیوز)پنجاب اسمبلی کے ڈی جی عنایت اللہ لک کو نئی بھرتیوں کے سلسلے میںکرپشن کے الزامات پر معطل کر دیا گیا۔سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے عنایت اللہ لک کی معطلی کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق عنایت اللہ لک پرنئی بھرتیوں کے سلسلے میں کرپشن کے الزامات ہیں جن کی تحقیقات کی جائیں گی۔عنایت اللہ لک نے اپنے بیٹے کو گریڈ 17میں بھرتی کیا، تحقیقات کی جائیں گی کہ آیا ان کا بیٹا میرٹ پر بھرتی ہوا یا پھر خلاف ضابطہ بھرتی ہوئی۔