لانڈھی: امام مسجد پر نامعلوم ملزمان کا حملہ، زخمی حالت میں اسپتال منتقل

135

کراچی(نمائندہ جسارت) لانڈھی 89 الکرم کپڑا گلی میں واقع جامع مسجد سبحان اللہ کے قریب نامعلوم افراد نے مسجد کے گیٹ پر امام مسجد 36 سالہ مفتی سمیع الحق ولد مجید گل کو چھری کے وار کرکے زخمی کردیا، ملزمان فرار
ہوگئے۔ واقعہ اتوار کو رات گئے پیش آیا، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا۔