نواز شریف سے اصولی اختلافات ہیں، جلیل شرقپوری

80

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے باغی ایم پی اے جلیل احمد شر قپوری نے کہا ہے کہ نوازشریف سے کچھ اصولی اختلافات ہیں، اداروں کے ساتھ ٹکرا کسی صورت برداشت نہیں ہے،ووٹ کو عزت دینے کی بات کر نے والے نوازشریف عمران خان کے ووٹوں کو بھی عزت دیں، نوازشر یف کے بیانیے سے بھارت کو فائدہ ہو رہا ہے، میرے ساتھ بدتمیزی کر نے والوں کیخلاف (ن) لیگ نے ایکشن نہ لیا تو ہم اپنا لائحہ عمل دیں گے۔اتوار کو لاہو ر میں پر یس کانفر نس کے دوران جلیل احمد شرقپوری نے کہا کہ کراچی سے پشاور ر آزاد کشمیر اور بیرون ملک سے لوگ میرے ساتھ پنجاب اسمبلی میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت اور مجھ سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں مسلم لیگ کا ٹکٹ پہلی دفعہ نواز شریف کے کہنے پر لیا8سال تحرک انصاف کا حصہ رہا ہوں،نواز شریف سے نظریاتی اختلاف ہوا تو ن لیگ سے الگ ہو گیا پھر تحریک انصا ف سے جڑارانا تنویر نے شہبا زشر یف کی درخواست پر ن لیگ کے ٹکٹ کے لیے آمادہ کیامیں ن لیگ کا ٹکٹ نہیں لینا چاہاتا تھااس شرط پر ٹکٹ لیا کہ نواز شریف سے اختلاف رہے گا۔