آرمینیا کی کارا باخ پر گولہ باری، 7 آذری شہری جاں بحق، 33زخمی

101

باکو (صباح نیوز) غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آرمینیا نے نگورنو کارا باخ پرگولہ باری کی جس کے نتیجے میں آذربائیجان کے 7 شہری جاں بحق اور 33 زخمی ہو گئے۔ وزارت
خارجہ آذربائیجان نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ ہے حملے میں بچوں سمیت 33 شہری زخمی بھی ہوئے ہیں، خلاف ورزیوں کا جواب دینے کا مکمل حق رکھتے ہیں۔آرمینیا نے کہا کہ سیز فائر کی خلاف ورزی نہیں کی بلکہ آذربائیجان پر جوابی کارروائی کی ہے۔