حکومت کو اسٹیبلشمنٹ کے پیچھے چھپنے نہیں دینگے، قمر زمان کائرہ

86

شیخوپورہ (صباح نیوز) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سیاست میں اداروں کی دخل اندازی ختم ہوگئی تو حکمران اتحاد خود بخود بکھر جائے گا، آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں، حکومت کو اسٹیبلشمنٹ کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے۔ پیپلز پارٹی ضلع شیخوپورہ کے ضلعی نائب صدر چودھری منیر قمر واہگہ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ڈی ایم سیاست میں اداروں کی مداخلت ختم کرانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، وزیراعظم اداروں کو سیاسی طور پر اپنے ساتھ جوڑنے کی ناکام کوشش نہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہپی ڈی ایم متحد ہے اس میںاختلاف کی باتیں کرنے والے بے خبر ہیں، موزوں وقت پر استعفے بھی دیں گے، حکمرانوں کی چھٹی کرانا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانولہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ تاریخی ہوگا، بلاول سمیت تمام قائدین خطاب کریں گے۔