گلگت بلتستان کی عدالتیں پورے ملک کیلیے رول ماڈل ہیں، گورنر

55

گلگت (اے پی پی) گلگت بلتستان کے گورنر راجا جلال مقپون نے کہاہے کہ گلگت بلتستان چیف کورٹ اور ضلعی عدالتیں پورے پاکستان کے لیے رول ماڈل ہیں جو کم سے کم وقت میں عوام کوانکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی یقینی بنار رہی ہیں جس کے باعث عوام کا عدلیہ پر اعتمادبڑھ رہا ہے۔چیف کورٹ کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہاکہ عدلیہ معاشرے میں استحکام اور عوام کی بقاکی ضامن اور امید کی آخری کرن ہے گلگت بلتستان چیف کورٹ اور ماتحت عدالتوں کی عالمی وبا کے باوجود شاندار کارکردگی بڑا کارنامہ ہے۔ اس موقع پر چیف جسٹس ملک حق نوازنے گورنرکوبتایا کہ عوام کو گھر کی دہلیز پر سستے اور فوری انصاف کی فراہمی ہماری ذمے داری اور اولین ترجیح ہے۔ چیف کورٹ اور ماتحت عدلتوں میں ملازمین کی ترقیاں، جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل آئی ٹی نظام کا قیام ، خالی اسامیوں پر میرٹ کی بنیاد پر تقریاں عمل میں لائی جائیں گی اس پر کوئی سمجھوتا ہر گز نہیں
کیاجائیگا۔ عدالتوں میں ججز اور ملا زمین کے دفتری اوقات کار کی پابندی سمیت زیر سماعت مقدمات پر 14روز سے زیادہ تاریخ اور ضمانت پر 4روز سے زاید تاریخ پر ججز کے خلاف تادیبی کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔