عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی کے عہدے سے دستبردار

231

عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے عہدے سے دستبردار ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عاصم سلیم باجوہ نے لکھا کہ وزیراعظم کومیں نےاپنےمعاون خصوصی کےعہدے سےسبکدوش ہونےکی درخواست کی تھی اور معاون خصوصی کااضافی عہدے چھوڑنے کی میری درخواست وزیراعظم نےمنظورکرلی ہے۔

معاون خصوصی کا عہدہ ختم ہونے کے بعد عاصم سلیم باجوہ اب چیئرمین سی پیک اتھارٹی کی حیثیت سے کام جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ الزامات لگنے پر عاصم سلیم باجوہ نے معاون خصوصی کی حیثیت سے استعفیٰ دیا تھا تاہم وزیراعظم نے اسے منظور کرنے سے انکار کرتے ہوئے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

علاوہ ازیں عاصم سلیم باجوہ نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردی کی۔ عاصم باجوہ نے ٹوئٹر پر 4 صفحات پر مشتمل تردیدی بیان میں کہا ہے کہ میں نے عزت، وقار کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی ہے اور کرتا رہوں گا۔ احمد نورانی نے 27 اگست کو نامعلوم ویب سائٹ پر میرے بار ے میں جھوٹی خبر شائع کی اور میرے خلاف جھوٹی خبر چلانے کامقصد میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔