سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں سزائے موت اور عمر قید پانے والے ملزمان کی سزا پر عملدرآمد روک دیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلیں منظور کر لی ہیں اور فریقین سے انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کی کاپی اور کیس کا تمام ریکارڈ 4 ماہ میں طلب کر لیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ میں 8 اکتوبر کو سانحہ بلدیہ کیس کے مجرموں کی جانب سے سزا کیخلاف اپیل دائر کی تھی۔ سزا کیخلاف اپیل دائر کرنے والے مجرمان میں زبیر چریا، رحمان بھولا،علی محمد،فضل محمد، شارخ اور ارشد محمد شامل ہیں۔
مجرم زبیر چریا اور رحمان بھولا کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کو نظر انداز کیا ہے اور فیصلے میں قانونی سقم ہیں ، انسداد دہشت گردی کی سزا معطل کی جائے۔ فیکٹری ملازمین کی جانب سے دائر اپیلوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انھیں سزا سناتے ہوئے حقائق کو نظر انداز کیا گیا ہے۔