چینی شہر کی پوری آبادی کا کورونا ٹیسٹ، لبنان میں کرفیو

229

چین کےشہرکنگ ڈاومیں 6کوروناکیس سامنےآنےپرپوری آبادی کےٹیسٹ کرانےکافیصلہ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے 5دن میں کنگ ڈاو کے 90 لاکھ سے زائد افراد کےٹیسٹ کئےجائیں گے۔

ادھر لبنان میں  متاثرین کی تعداد بڑھنے پرملک بھر میں رات کا کرفیو نافذ کر دیا گیا جب کہ  170اضلاع میں ایک ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن بھی نافذ کیا گیا ہے۔

اسپین کے شمالی ریجن کاتالونیا اورناوارامیں کوروناکیس بڑھنے پر پابندیاں سخت کر دی گئی ہیں۔متاثرہ ریجن میں بارز،ریسٹورنٹس10بجےکےبعدبندکردیےجائیں گے۔

امریکا میں کورونامتاثرین کی تعداد80 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔ بھارت میں کوروناوائرس کےایک دن میں 66ہزار732 کیس رکارڈ ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق کوروناوائرس سےبھارت میں24گھنٹوں میں816 اموات ہوئیں،کوروناوائرس کےمجموعی کیس71 لاکھ19 ہزارسےزائدہوچکے جب کہ کوروناسےاموات ایک لاکھ 9 ہزار سےبڑھ کرگئیں۔