کورونا وبا کے باوجود ترسیلات زر سے اچھی خبریں ہیں، وزیراعظم

300

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا ‏وبا کےباوجود ہماری معیشت کیلئے ترسیلات زرکی مد سے اچھی خبریں آرہی ہیں۔

سماجی رابطے سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ستمبر2020 میں بیرون ملک سے ہمارے محنتی پاکستانیوں کی جانب سےبھجوائی جانے والی ترسیلاتِ زر2.3 ارب ڈالرکی سطح تک پہنچیں جوگزشتہ ستمبرسے 31 فیصد جبکہ اگست 2020 سے 9 فیصدزیادہ ہیں۔

عمران خان نے مزید لکھا کہ “الحمداللہ” یہ لگاتار چوتھا مہینہ ہے کہ ترسیلات 2 ارب ڈالرسے زیادہ رہیں۔