‘کمیٹی نہ ہوتی تو ڈاکٹر عادل کو ایک گھنٹے میں سیکیورٹی دے سکتے تھے’

328

صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی نہ ہوتی تو ڈاکٹر عادل کو ایک گھنٹے میں سیکیورٹی فراہم کرسکتے تھے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے پاس یہ اختیارنہیں کہ وہ کسی کوسیکیورٹی دیں، سیکیورٹی دینےکےلیےعدالتی حکم پرکمیٹی بنائی گئی،سیکیورٹی اسسٹمنٹ کمیٹی میں مختلف اداروں کے لوگ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی نہ ہوتی توایک گھنٹے میں مولانا عادل کو سیکیورٹی فراہم کردیتے، تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو سیکیورٹی فراہم نہیں کرپارہے،مولانا عادل پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوششوں کیخلاف کام کررہے تھے۔

سعید غنی نے کہا کہ کمیٹی میں ایک ادارےکا شخص کہتا کہ فلاں کو سیکیورٹی ملنی چاہیےدوسرےکاکہتا ہے نہیں ملنی چاہیے جب کہ شیخ رشیدکوشامل تفتیش کریں کہ انہیں کیسےپتا چلاکہ اپوزیشن جلسوں میں دہشتگردی ہوسکتی ہے۔