میرج ہالز اینڈ کیٹررز ایسوسی ایشن نےاحتجاج کی دھمکی دے دی

230

پنجاب میرج ہالز اینڈ کیٹررز ایسوسی ایشنز نے حکومت کی جانب سے عائد کی گئی نئی کورونا ایس او پیز کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دےدی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میرج ہالز اینڈ کیٹررز ایسوسی ایشنز نےحکومت کی جانب سے عائد  کردہ نئی ایس او پیز کو مسترد کردیا اور واپس نہ لینے پر احتجاج کی دھمکی دیدی۔

ایک بیان میں ایسوسی ایشن نے کہا حکومت نے ایس او پیز واپس نہ لیے تو ایک ہفتے بعد اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، میرج ہال کے کاروبار سے ملک کی تمام انڈسٹریز وابستہ ہیں لیکن لاک ڈاؤن میں حکومت نے ہمیں اور ملازمین کو ریلیف نہیں دیا۔

واضح رہے کہ  اس سے قبل راولپنڈی میں انتظامیہ نے کورونا ایس او پیزپرعملدرآمد نہ کرنے پر 2 شادی ہالز اورکئی ریسٹورنٹس کو مجموعی طور پر 1لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔