کاکاپو، دنیا کا سب سے بڑا اور وزنی طوطا (ناپید ہونے کے قریب)

411

کاکاپو (Kakapo) طوطے کی واحد اور عجیب و غریب نسل ہے جو اُڑ نہیں سکتی کیونکہ اس کا جسم اور وزن دونوں غیر معمولی طور پر عام طوطوں سے بہت بڑے ہوتے ہیں۔ اس طوطے کا وزن ساڑھے 8 کلو تک ہوسکتا ہے۔

کاکاپو کے پر کافی چھوٹے ہوتے ہیں لیکن ان کے پنجے مضبوط ہوتے ہیں جس کی مدد سے درختوں پر چڑھ جاتے ہیں۔ ان طوطوں میں سے ہلکی اور بھینی خوشبو بھی آتی ہے۔ یہ صرف نیوزی لینڈ میں پائے جاتے ہیں۔

یہ طوطا ان پرندوں میں سے ہے جن کی عمر باقی تمام پرندوں سے زیادہ ہوتی ہے۔ یہ طوطا 90 سال تک جی سکتا ہے۔

کئی دہائیوں پہلے جب یہ دریافت ہوئے تو اُس وقت ان کا کوئی شکاری جانور نہیں تھا لیکن رفتہ رفتہ نئے جانور جب نیوزی لینڈ میں لائے گئے تو اس طوطے کی تعداد میں پریشان کُن حد تک کمی ہوئی جس کی وجہ سے یہ جانور اُن جانوروں میں شمار ہونے لگے ہیں جن کی نسل خطرے میں ہے۔