سہراب گوٹھ میں بڑھتے جرائم کی صورت حال تشویشناک ہے، طور خان

50

کراچی (پ ر)جماعت اسلامی علاقہ گجروکے ناظم حاجی طور خان اور نائب ناظم محمد ارشد پبلک ایڈ کمیٹی کے چیئرمین عبد الستار برفت نے اپنے مشترکہ بیان میںسہراب گوٹھ تھانہ کی حدود میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کوئٹہ ٹاؤن میں ڈکیتی اور فتح محمد گبول اسکول کے سامنے پیش آنے والے واقعے پر پولیس پیٹرولنگ میں اضافہ کامطالبہ کرتے ہوئے ایس ایچ او سے ذمے داریوں پر توجہ دینے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر جرائم کو کنٹرول نہ کیا گیا اور مجرموں کو گرفتار نہ کیا گیا تو جماعت اسلامی سپر ہائی وے پر احتجاجی مظاہرہ کرنے پر مجبور ہو گی۔