افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں،گلبدین حکمت یار

55

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں متعین پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے حزب اسلامی کے قائد گلبدین حکمت یار کے ساتھ ملاقات کی۔ سفیر منصور احمد خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ گلبدین حکمت یار کے ساتھ ملاقات ایک اعزاز ہے۔ ان کے ساتھ افغانستان میں مستقل قیام امن اور برادرانہ تعلقات کے متعلق جاری جدوجہد پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر حزب اسلامی کے قائد گلبدین حکمت یار نے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔