بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

155

سری نگر(خبر ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جس کے بعد دو روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر کے علاقے رام باغ میں داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے قابض بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی لی جس کے دوران خواتین کو ہراساں اور بزرگوں ،بچوں کو ڈرایا دھمکایا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو شہید کردیا اس طرح دو روز میں بھارتی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔دوسری جانب ضلع کپواڑہ کے علاقے ولاگام کے فوجی اڈے میں بھارتی فوجی کے اہلکار سشسترا سیما بال نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پست ہمتی اور ذہنی دبائو کے باعث 2007 سے تاحال خودکشی اور آپسی جھگڑوں میں
ہلاک ہونے والوں کی تعداد 477 ہوگئی ہے۔