شہید ملت لیاقت علی خان یادگاری باکسنگ ٹورنامنٹ16اکتوبر کو ہوگا

48

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی سائوتھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام اور سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے تعاون سے شہید ملت لیاقت علی خان یادگاری باکسنگ ٹورنامنٹ16اکتوبر کو ڈھائی بجے دوپہر استاد محمد قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری گرائونڈ میں شروع ہوگا،‘ سیکریٹری سائوتھ باکسنگ ایسو سی ایشن عبدالرزاق بلوچ کے مطابق تمام کھلاڑیوں کے ایس او پی کے تحت میڈیکل چیک اپ اور وزن15اکتوبر کو مسلم آزاد کلب ککری گرائونڈ لیاری میں ہونگے۔
عبدالرزاق بلوچ نے تمام شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ15اکتوبر سہ پہر3 بجے مسلم آزاد باکسنگ کلب میں رپورٹ کریں اور عمر کی تصدیق کے لئے اپنے ہمراہ’’ب‘‘ فارم ضرور لائیں۔