چینی شہر میں 48 گھنٹوں میں 30 لاکھ کورونا ٹیسٹ

249

چین کےشہرچینگ ڈو میں2روز کے دوران 3ملین سےزائدشہریوں کےکورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کےشہرچینگ ڈومیں 6کوروناکیس سامنےآنےپرپوری آبادی کےٹیسٹ کرانےکافیصلہ کیا گیا ہے۔اگلے 5دن میں کنگ ڈاو کے 90 لاکھ سے زائد افراد کےٹیسٹ کئےجائیں گے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا میں سماجی فاصلوں کی پابندیوں میں نرمی کےبعدکوروناکیس بڑھ گئے،24گھنٹوں میں کوروناسےایک شخص ہلاک ہوا ہے جب کہ 102نئےکیس رپورٹ  ہوئے۔

ادھر برطانیہ میں کوروناوائرس کےسبب بےروزگاری بڑھ گئی اور برطانوی قومی شماریات آفس نےاعداوشمارجاری کردیے ہیں۔

اسپین کے شمالی ریجن کاتالونیا اورناوارامیں کوروناکیس بڑھنے پر پابندیاں سخت کر دی گئی ہیں۔متاثرہ ریجن میں بارز،ریسٹورنٹس10بجےکےبعدبندکردیےجائیں گے۔