اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینیٹرحافظ حمداللہ کی شہریت اور قومی شناختی کارڈ منسوخی کیخلاف کیس پرفیصلہ محفوظ کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کےچیف جسٹس اطہرمن اللہ نےحافظ حمداللہ کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کیا۔سینیٹرحافظ حمد اللہ نے گزشتہ برس اکتوبرمیں شہریت منسوخ کرنے کا اقدام چیلنج کیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نےدرخواست پرفیصلےتک نادرا کاشہریت منسوخی حکم معطل کررکھاتھا۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ وہ کون سے کیس ہیں جن میں شہریت نہ ہونے پر شناختی کارڈبلاک کیےگئےہیں؟ جس پر وکیل نادرا نے کہا کہ حافظ حمداللہ کاکیس بھی شہریت کی بنیادپربلاک کیےگئےشناختی کارڈکاکیس ہے۔
عدالت نے سوال اٹھائے کہ حافظ حمد اللہ کابیٹاتوابھی ملٹری اکیڈمی سےپاس آؤٹ نہیں ہوا؟کیاان کی شہریت پرشک کیا جاسکتاہے؟ حافظ حمداللہ کی پراپرٹیز یہاں ہیں،پارلیمنٹیرین ہیں،آپ کیسےشہریت منسوخ کرسکتے ہیں؟
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ عدالت شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونے دے گی۔