امریکا’ تاریخی شکست’ کے قریب ہے، ایران

327

ایرانی وزیر خارجہ سعیدخطیب زادہ نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ امریکا،ایران کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی کے حوالے سے ‘تاریخی شکست’ کے قریب ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعیدخطیب زادہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جلد امریکا کی تاریخی شکست سامنے آ جائے گی، ایران نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ امریکا اس قدر بھی طاقت ور نہیں جتنا وہ دعویٰ کرتا ہے۔

خطیب زادہ نے امریکا کی طرف سے ایرانی بینکوں پر لگائی گئی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  واشنگٹن حکومت اگست میں ایران کے خلاف پابندیوں کی مدت میں اضافے کے معاملے پر سلامتی کونسل کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہا تھا۔