دنیا کا سب سے بڑا پتھر آسٹریلیا میں پایا جاتا ہے جس کو مقامی زبان میں الورو کا نام دیا گیا ہے۔
اس پتھر کی عجیب و غریب بات یہ ہے کہ ہزاروں میلوں پر پھیلے چٹیل میدان کے بیچ و بیچ یہ ایک دیوہیکل پتھر موجود ہے۔
آسٹریلیا کے دیسی باشندے جنہیں ابورجینیز کہا جاتا ہے، کیلئے یہ ایک مقدس پتھر ہے جس کی یہ پوجا کرتے ہیں اور عام شہری و غیر ملکی بڑے پیمانے پر اس کی سیاحت کیلئے آتے ہیں۔