عرب یمن جنگ کی نذر ایتھوپیائی مہاجرین کی دردناک حالت

247

انسانی حقوق تنظیموں کا کہنا ہے کہ یمن کے حوثیوں اور سعودی حکومت، دونوں کی جانب سے ایتھوپیائی مہاجروں کے خلاف خوفناک مظالم ڈھائے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایتھوپیا کے ہزاروں تارکین وطن سعودی عرب اور حوثیوں کے مابین جنگ کی نذر ہوگئے ہیں۔

پہلے حوثیوں نے مہاجرین کو شمالی یمن سے سعودی سرحد کی جانب دھکیلا جس کے بعد اُن پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔ سرحد کے قریب پہنچ کر سعودی سرحد کے محافظ اہلکاروں نے اُن پر گولیاں برسائیں جس میں کئی افراد جاں بحق ہوئے۔

 انسانی حقوق تنظیم کی علمبردار نادیہ ہارڈمین نے ترک خبررساں ایجنسی ٹی آر ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حوثی اور سعودی عرب کی جنگ میں ایتھوپیائی مہاجرین جسمانی و اعصابی تکالیف میں زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی سرحد کے قریب جب اُن پر گولیاں برسائیں گئیں تو اس کے نتیجے میں کئی خاندانوں کے افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد مہاجریں تاحال حراستی کیمپ میں ابتر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔