پشاور(آن لائن)اے این پی کے سیکرٹری جنرل اورپی ڈی ایم کے ترجمان میاں افتخارحسین نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ جلسے سے پہلے ہی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے پی ڈی ایم کے بینرز ہٹانا قابل مذمت اور شرمناک فعل ہے، عدالت کو سرکاری وسائل کے اس طرح کے استعمال کا نوٹس لینا چاہیے۔گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہر قیمت پر ہوگا اور کامیاب بھی ہوگا کیونکہ عوام موجودہ حکمرانوں اور ان کی پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں۔ حکومت کے خاتمے کے لیے صرف مہنگائی ہی کافی ہے، عوام حکومت سے چھٹکاراپانے کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں،پرامن احتجاج کا حق عوام سے نہیں چھین سکتے۔