پرتگال کے روبن گوریرو نے ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا نواںمرحلہ جیت لیا

35

روم(جسارت نیوز) پرتگال کے سائیکل سوار روبن گریرو نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا نواں مرحلہ جیت لیا۔ اٹلی میں گیرو ڈی اٹالیہ کا 103 واں ایڈیشن جاری ہے ۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے نویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے سان سالوو سے روکاراسو تک کا فیصلہ طے کرنا تھا جو پہاڑ پر 207 کلو میٹر پر محیط تھا۔ پرتگال کے سائیکل سوار روبن گوریرو نے 207 کلومیٹر کا فاصلہ 5 گھنٹے 41 منٹ اور20 سیکنڈز میں طے کرکے نواں مرحلہ جیت لیا۔