قومی انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ

33

اسلام آباد(جسارت نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ میں کل مزید دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ ناردرن اور خیبر پختونخوا کی ٹیموں کے درمیان کنٹری کلب گرائونڈ مرید کے میں کھیلا جائے گا ۔جبکہ دوسرا میچ بلوچستان اور سدرن پنجاب کی ٹیموں کے درمیان ایل سی سی اے لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔