قومی ٹی 20 کپ ،آج کا پروگرام

36

راولپنڈی(جسارت نیوز)راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری قومی ٹی 20 کپ میں آج مزید دو میچ کھیلے جائیں گے، میگا ایونٹ کے 25 ویں میچ میں دفاعی چیمپئن ناردرن اور سندھ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، ناردرن کی ٹیم سات میں سے چھ میچ جیت کر 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے اور اس نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے، جبکہ سندھ کی کپتانی کے فرائض سرفراز احمد انجام دیں گے، اسی روز دوسرا میچ خیبرپختونخوا اور سینٹرل پنجاب کی ٹیموں کے درمیان رات ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔