لالہ افضل میموریل فٹبال ٹورنامنٹ

38

اسلام آباد(جسارت نیوز) لالہ افضل خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں مونگلاور الیون نے گولڈن کبل الیون کو 0-2 گول سے ہرا دیا، گزشتہ روز گراسی فٹ بال گرائونڈ میں جاری ٹورنامنٹ کے کھیلے گئے ایک اہم میچ میں وقفے تک دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابر رہیں، مونگلاور الیون کے کھلاڑیوں نے دونوں گول کھیل کے دوسرے ہاف میں کیے، کھیل کے 40 ویں منٹ میں رحیم علی نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، اس برتری کو 60 ویں منٹ میں رحمان علی نے دگنا کرتے ہوئے مقابلہ 0-2 کردیا جو میچ کے اختتام تک جاری رہا، گولڈن کبل الیون کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ ریفری کے فرائض ایاز خان نے انجام دیئے جبکہ ان کی معاونت اکرام خان، عمران خان اور وقاص خان نے کی۔