نوجوان تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی حصہ لیں،نورمحمد دمٹر

69

کوئٹہ (جسارت نیوز) نوجوان معیاری تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ملک اور قوم کا نام روشن کریں ہم ہر فورم پر ان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر پی ایچ ای /واسا حاجی نورمحمددمڑ نے منہ زیارت میں منہ فٹ بال لیگ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،صوبائی وزیر کا منہ اسٹیڈیم پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا،منہ فٹ بال لیگ سویرا کلب نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد جیت لیا۔اس موقع پر بی اے پی کے ضلعی آرگنائزر عبدالستار کاکڑ ،تفتیشی افسر محمد ارشاد اللہ ،سعد اللہ دوتانی ،جمال الدین سارنگزئی،نصیب اللہ دمڑ، مختیار کاکڑ ،حاجی عبدالخالق ،ماسٹرنیک محمد،وزیر محمد، ماسٹرمحمدعلی،ماسٹردادمحمد،ملک طارق کاکڑ،دین محمد سارنگزئی ،حاجی احمد جان عبدالقادر سارنگزئی، محمد عارف ،فرید اللہ ،حاجی نذیر ،نصرو شاہین اور دیگر موجود تھے۔صوبائی وزیر حاجی نورمحمددمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تمام اضلاع میں کھیلوں کے فروغ کے لے اسپورٹس کمپلیکس بنا رہی ہے جس کی تکمیل سے نوجوانوں کی کھیلوں کے حوالے سے مشکلات کا خاتمہ ہوگا ،ہم کوشش کریں گے کہ منہ میں ایک معیاری اسپورٹس اسٹیڈیم بنائیں تاکہ یہاں کہ نوجوان بھی کھیلوں میں اپنامقام بناسکیں۔