سندھ میں گریڈ20کے 5افسران کے تبادلے تقرر

21

کراچی ( رپورٹ: محمد انور) حکومت سندھ نے منگل کو چیئرمین اینٹی کرپشن علیم الدین بلو اور ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی آصف اکرام سمیت گریڈ 20 اور 21 کے 5 اعلیٰ افسران کے تبادلے وتقرر کے احکامات جاری کر دیے ،چیف سیکرٹری سندھ ممتاز علی کے دستخط سے جاری احکامات کے مطابق گریڈ 21 کے افسر اقبال میمن کو چیئرمین اینٹی کرپشن ، چیئرمین اینٹی کرپشن کی حیثیت سے متعین علیم الدین بلو کو سیکرٹری یونیورسٹی اینڈ بورڈز جبکہ سیکرٹری یونیورسٹی و بورڈ
ریاض الدین کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ تقرر کے منتظر ڈاکٹر سیف الرحمان کو سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن تعینات کیاگیاہے ۔ جبکہ دیانتدار اور نفیس افسر ڈی جی کے ڈی اے آصف اکرام کا تبادلہ کا محض چار ماہ بعد سیکرٹری انوسٹمنٹ بورڈ کے طور پر کردیا گیا ہے۔ آصف اکرام نے اپنی ڈی جی کے ڈی اے کی حیثیت سے تعیناتی کے دوران ادارے کی حالت بہتر بنانے کے لیے جنگی بنیاد پر اقدامات کیے اور سیکڑوں پیشنرز کے 23 کروڑ روپے کے بقایاجات دلائے۔ جس کی وجہ سے پنشنرز میں خوشی دوڑ گئی تھی تاہم آصف اکرام کی جگہ ناصر عباس سومرو کو ڈی جی کے ڈی اے تعینات کردیا گیاہے۔