22 گھنٹوں پر مشتمل ایک سینیٹر کی طویل ترین تقریر

253

انسانی تاریخ میں جس سینیٹر نے بلا توقف سینیٹ میں طویل ترین تقریر کی وہ ویئن مورس تھے جنہیں سینیٹ کا شیر بھی کہا جاتا تھا۔

ویئن مورس نے 1953 میں 24 سے 25 اپریل تک 22 گھنٹے اور 26 منٹ تک مسلسل تقریر کی اور ان کی اس تقریر میں کسی نے بھی دخل نہیں دیا۔

ویئں مورس کی یہ تقریر ٹائڈ لینڈز آئل بل (Tidelands oil bill) کے موضوع پر تھی۔

دوسری طویل ترین تقریر استڑوم تھرمنڈ نے1957 میں 28 سے 29 اگست کو کی جو کہ 24 گھنٹوں اور 18 منٹ پر مشتمل تھی لیکن اس میں سینیٹر نے بیت الخلاء جانے کا وقفہ بھی لیا تھا۔ تقریر کا موضوع 1957 کے شہری حقوق قانون کیخلاف تھا۔