کورونا وائرس: ضلع وسطی کے تمام بازار بند کرنے کا حکم

390

کراچی کے ضلع وسطی میں کورونا وائرس کیسز پھیلنے کے پیش نظر تمام بچت اور گاڑیوں کے بازار بند کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

کورونا وائرس کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر نے ہر قسم کے بازار کے اجازت نامے منسوخ کرتے ہوئے بچت بازاروں سمیت گاڑیوں کے بازار بھی بند کرنے کا حکم دے دیا۔

 

کراچی سمیت صوبہ بھر میں کرونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئےجبکہ 222 نئےکیسز رپورٹ ہوئےہیں۔

 

شہرقائد کے سب سے زیادہ آبادی والے ضلع وسطی میں کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے باعث تمام بچت بازار اور گاڑیوں کے بازار بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔