نیو یارک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرنے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جعلی اکاؤنٹس کو معطل کر دیا ہے جبکہ ٹویٹر کا جعلی خبروں کیخلاف سخت اصول بنانے کا اعلان۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا کی بڑی ویب سائٹس میں ٹویٹر کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ اکاؤنٹس معطل کرنے کی بڑی وجہ اصولوں اور پلیٹ فارم کا غلط استعمال ہے۔
ٹویٹر انتظامیہ کے مطابق معطل ہونے والے ٹویٹر اکاؤنٹس ایک جیسی زبان استعمال کر رہے تھے اور سب نے مشترکہ الفاظ شیئر کیے تھے جبکہ الفاظ میں لکھا تھا کہ ہاں میں سیاہ فام ہوں اور میں امریکی صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دوں گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے جعلی اکاؤنٹس بند کرنے سے متعلق کوئی اعداد و شمار نہیں بتائے کہ کتنے اکاؤنٹس معطل کیے گئے ہیں اور ٹویٹر انتظامیہ کے مطابق تحقیقات کی جاری ہیں جبکہ مزید ایسے اکاؤنٹس کو بند کر دیا جائے گا جو پالیسیوں کی خلاف ورزی کرینگے۔
دوسری جانب بین الاقوامی جریدے کے مطابق سوشل میڈیا کی جھوٹی افواہوں / غلط خبروں کی تحقیق کرنے والے ڈیرن لینول کا کہنا تھا کہ 2درجن سے زائد متعدد اکاؤنٹس ملے ہیں جن کے ٹویٹس کو 2 لاکھ 65 ہزار سے زائد مرتبہ ری ٹویٹ کیا گیا ہے جبکہ معطل ہونے والے اکاؤنٹس میں سے کچھ ایسے بھی تھے جن کے فالورز 10 ہزار سے زائد ہیں۔