فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ: رافیل نڈال کی بادشاہت برقرار

129

فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اسپین کے رافیل نڈال نے ٹائٹل 13ویں بار اپنے نام کرلیا۔

میڈیا کے مطابق فرنچ اوپن میں کلےکورٹ کنگ رافیل نڈال کی بادشاہت برقرار ہے،  اسپین کے رافیل نڈال نےتیرویں بار فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل ریکارڈ جیت لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اتوار کو فائنل میں عالمی نمبر ایک نووک جوکووچ کی مہارت نہ چل سکی اورمیچ کےآغاز سے ہی سے نڈال کا پلڑا بھاری رہا اورجوکووچ کو پہلے سیٹ میں چھ صفر سے شکست ہوئی جبکہ دوسرےسیٹ میں جوکووچ بے بسی کی تصویر بنے رہے اور نڈال نے سیٹ چھ دو سے اپنے نام کرلیا۔

میڈیا کےمطابق اسپینش اسٹار نے تیسراسیٹ بھی سات پانچ سے جیت کر ریکارڈ بنایا اور 13ویں بار فرنچ اوپن کا تاج اپنے سرپرسجایا ہے جبکہ  اس کامیابی کے بعد رافیل نڈال نے راجر فیڈررکا سب سےزیادہ 20 گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔ دوسری جانب  راجرفیڈرر نے بھی نڈال کو اس کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔