بین الاقوامی کمپنی ایپل نے پرانے ماڈلز کی قیمتیں کم کردیں

352

نیویارک: امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نےنئے آئی فونز کے متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ کمپنی کی جانب سے پرانے ماڈلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا بھی اعلان کیا گیا جس کے بعد مقامی موبائل مارکیٹ میں نمایاکمی آئےگی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق  ایپل نے گزشتہ اپنے فائیو جی سے لیس نئے آئی فون 12 منی، آئی فون 12، آئی فون 12 پرو اور آئی فون 12 پرو میکس متعارف کرائے تھے  جبکہ اس کے ساتھ ہی ایپل کی جانب سے آئی فون ایکس آر اور آئی فون 11 کی قیمتوں میں 100ڈالرز سے زائد  کی کمی کردی گئی ہے۔

سائنس و ٹیکنولوجی میگزین کے مطابق 100 ڈالرز کمی کے بعد 2018 کا ماڈل آئی فون ایکس آر اب 499 ڈالرز (81 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ گزشتہ سال کا آئی فون 11، 599 ڈالرز (97 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا اور  اس کے ساتھ ساتھ کمپنی کی جانب سے آئی فون 11 پرو اور آئی فون 11 پرو میکس کو ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا جس کے بعد یہ  ماڈل کا  فون اب مارکیٹ میں تو شاید ملے جائیں مگر ایپل کے آفیشل چینیلز سے ان کی دستیابی ممکن نہیں ہوگی۔

(امریکی ڈالر)

تفصیلات کے مطابق  امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا سب سے سستا فون آئی فون ایس ای ہی ہوگا جو رواں سال اپریل میں متعارف کرایا گیا تھا اور  اس کا 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 399 ڈالرز (65 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

خیال رہے کہ آئی فون 12 منی کے 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 699 ڈالرز (ایک لاکھ 14 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ آئی فون 12 کا 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 799 ڈالرز (ایک لاکھ 30 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

دوسری جانب آئی فون 12 منی اور آئی فون 12 پری آرڈر میں 16 اکتوبر اور صارفین کو 23 اکتوبر سے دستیاب ہوں گے  جبکہ اسی طرح آئی فون 12 پرو کی قیمت 999 ڈالرز (ایک لاکھ 63 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی جو کہ 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل ہوگا اور  اس فون کے پری آرڈر 16 اکتوبر سے شروع ہوں گے اور ایک ہفتے بعد 23 اکتوبر کو صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

امریکی کمپنی کے مطابق آئی فون 12 پرو میکس کی قیمت 1099 ڈالرز (ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی جو کہ 128 جی بی والا ماڈل ہوگا اور  یہ آئی فون 12 پرو میکس کے پری آرڈر 6 نومبر سے شروع ہوں گے اور یہ صارفین کو 13 نومبر کو دستیاب ہوجائیں گے۔