مصباح الحق کا چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ: ذرائع

109

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق مصباح الحق کچھ دیر بعد باقاعدہ مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے۔

مصباح الحق نے ستمبر 2019 میں چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالا تھا۔

بابراعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک کپتان مقرر

ذرائع کے مطابق قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک کپتان مقرر کر دیا گیا۔

محدود اوورز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت پی سی بی نے بابراعظم پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے انہیں میگا ایونٹ تک کے لیے کپتانی سونپ دی۔

سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد بابراعظم کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا اور پی سی بی نے اس فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے آئندہ سال ہونے والے عالمی کپ کے لیے بابراعظم کو کپتان مقرر کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اہم فیصلے کے حوالے سے آج ہی باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔