قطر آنے والوں کے لیے قرنطینہ قواعد میں توسیع

222

قطر نے مسافروں کے لئے قرنطینہ قواعد میں 31 دسمبر تک توسیع کر دی۔

قطری میڈیا کے مطابق حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر قرنطینہ کے قواعد و ضوابط مزید سخت کردیے ہیں۔مسافروں کی ملک آمد پر 14 دن قرنطینہ کی لازمی شرط کو اب 31 دسمبر تک بڑھا دیا گیا ہے۔

مقررہ تاریخ کے دوران بیرون ملک سے آنے والے ویزہ ہولڈرز، مقامی و غیر مقامی افراد کو اب داخلے کے بعد 14 روز کا قرنطینہ لازمی کرنا ہوگا۔

کم خطرے والے ممالک سے آنے والوں کو ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ کروانے اور عہدنامہ پر دستخط کرنے ہوں گے جس کے تحت وہ گھر میں ایک ہفتہ قرنطینہ کریں گے۔

اسی مدت میں ان کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا اور منفی آنے پر ان کا قرنطینہ ختم کر دیا جائے گا جب کہ مثبت آنے والوں کو سرکاری آئیسولیشن مراکز میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔