مسجد الحرام اور روضہ رسولﷺ میں حاضری کیلئے ایپ متعارف

182

 ریاض: سعودی  عرب کی حکومت نے عمرہ زائرین کیلئے متعارف کروائی گئی ایپ میں مسجد الحرام اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری کیلئے بھی آپشن دے دیا ہے۔

عرب میڈیا  کے مطابق زائرین کیلئے متعارف کرائی گئی ایپلی کیشن (Eatmarna) میں اب کچھ نئے آپشن شامل کیے گئے ہیں جس کے تحت اب زائرین مسجد الحرام اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری کیلئےاجازت نامے حاصل کرسکیں گے۔

وزارت حج کےانڈر سیکرٹری کے مطابق ایپلی کیشن میں مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی، ریاض الجنۃ میں نماز کی ادائیگی اور روضہ رسول اللہ ﷺ کی زیارت کیلئے پرمٹس کے آپشن شامل کیے گئے ہیں۔

زائرین ایپ کو استعمال کرتے ہوئے اس میں شامل پرمٹس کے ذریعے ان مقدس مقامات تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔