باجوڑ: افغانستان سے فائرنگ‘ فوجی اہلکار شہید

69

راولپنڈی(صباح نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پاک افغان سرحد پر سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔آئی ایس پی آرکے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق باجوڑ میں سیکورٹی فورسز کی سرحدی چوکی پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں حوالدار تنویر نے جام شہادت نوش کیا ۔سرحد پار سے ہونیوالی فائرنگ کے نتیجے میں ایک جوان زخمی بھی ہوا۔