ایف بی ایریا میں رہائشی پلاٹوں پر غیرقانونی تعمیرات

86

کراچی ( رپورٹ/ محمد انور) فیڈرل بی ایریا بلاک 10 اور 1 میں رہائشی پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات مکمل کرلی گئیں۔ ایس بی سی اے کے کرپٹ افسران کی چشم پوشی کے نتیجے میں فیڈرل بی ایریا بلاک ایک کے پلاٹ نمبر آر 278 پر 6 منزلہ غیرقانونی تعمیرات مکمل کرلی گئیں، کمال ہوشیاری سے120 گز کے رہائشی مکان کو فلیٹوں میں تبدیل کردیا گیا ۔ پرانی بنیادوں پر مزید 4 منزلیں تعمیر کرنے سے پوری عمارت کے ساتھ قرب و جوار کے رہائشی مکانات کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا ہے مگر ایس بی سی اے کے افسران نے چشم پوشی اختیار کی ہوئی ہے۔ اسی طرح فیڈرل بی ایریا بلاک 10کے رہائشی مکان نمبر بی 349 پر غیرقانونی فلیٹ اور دکانیں تعمیر کرلی گئیں۔علاقے کے لوگوں کی شکایات پر ڈی جی ایس بی سی اے آشکار داور نے متعلقہ عملے کو کو غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔ مگر کرپٹ عملے نے کسی بھی قسم کی کارروائی کے بجائے آنکھیں بند کرلیں۔