وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام میر کمال کورونا میں مبتلا ،بی اے پی کی نیک تمنائیں

54

لسبیلہ( نمائندہ جسارت)بلوچستان عوامی پارٹی لسبیلہ کے سینئر ضلعی رہنما چیف ٹرائبل سردار غلام فاروق شیخ نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام میر کمال خان عالیانی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انکی صحت یابی کیلیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام میر کمال خان نے کورونا کے خلاف اہم جنگ لڑی ہے بلوچستان کو کورونا سے بچانے کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے دن رات محنت کی ہے۔انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحتیابی کے لیے دعاکی ہے۔