صدر وزیر اعظم کی سفارش پر بھی اسمبلیاں نہیں توڑیں گے،ناصر شاہ

68

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی وزیراعظم کی سفارش پر بھی اسمبلیاں نہیں توڑیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر برائے اطلاعات سید ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے صدر مملکت کو
اسمبلیاں توڑنے کا کہا جائے گا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک کے آغاز کے بعد عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرنے کا خط لکھیں گے لیکن صدر عارف علوی اسمبلیاں تحلیل نہیں کریں گے۔میڈیا کو خبر دے رہا ہوں کہ پی ڈی ایم کے جلسوں کے بعد وزیراعظم صدر کو لکھیں گے کہ اسمبلیاں توڑ دو لیکن صدر اسمبلیاں نہیں توڑیں گے۔ ناصر شاہ کہتے ہیں پی ڈی ایم اے کا احتجاج تو ابھی شروع نہیں ہوا کہ وفاقی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے۔16 تاریخ سے ملک گیر مشترکہ اپوزیشن کا احتجاج شروع ہوگا،وفاقی حکومت کے وزراء ہر بات پر این آر او کی بات کریں رہے ہیں,چاہے وہ آٹے کے نرخ ہوں یا مہنگائی کی بات ہو، ہمیں وفاقی حکومت یہ بتائے کہ ان سے این آر او کون مانگ رہا ہے، آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے۔وفاقی حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لیے سندھ حکومت کو ذمہ دار قرار دے رہی ہے ، سندھ میں گندم کے اپنے ذخائر موجود ہیں اس لیے ہم نے آنے کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔