امریکاکی سعودی عرب کو اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کی ترغیب

40

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے سیکرٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے سعودی عرب کو ترغیب دی ہے کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کرے جس سے دیگر خلیجی ممالک کو اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے میں آسانی ہوگی۔خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر
خارجہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کے بعد پومپیو نے کہا کہ ہمارا مشترکہ مقصد خطے میں امن و سلامتی ہے۔مائیک پومپیو نے سعودی عرب کے حوالے سے کہا کہ وہ خطے کی بدلتے حالات کا موجب ہے اور یہ ممالک ایرانی کے اثر و رسوخ کو روکنے اور علاقائی تعاون کی ضرورت کو صحیح سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ سعودی عرب بھی تعلقات قائم کرنے پر سوچے گا۔ ابراہم معاہدے (متحدہ عرب امارات اور بحرین کا اسرائل سے معاہدے) کی کامیابی کے لیے ان کی اب تک کی گئی کوششوں پر شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔پومپیو کا کہنا تھا کہ امریکا ‘سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت کا ایک جامع پروگرام کی حمایت کرتا ہے، اس سے شہریوں کا تحفظ اور امریکی روزگار برقرار رہے گا۔یاد رہے کہ 13 اگست کو امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے مابین امن معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ممالک باہمی تعلقات استوار کرنے پر متفق ہوگئے ہیں اور بحرین نے بھی متحدہ عرب امارات کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کردیا تھ