نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جان ریڈ 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

44

ویلنگٹن (جسارت نیوز):نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر جان ریڈ 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ جان ریڈ کو 1949 سے 1965 کے درمیان 58 ٹیسٹ میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے جن میں بحیثیت کپتان انہوں نے 34 میچز کھیلے۔ آل راؤنڈر جان ریڈ دائیں ہاتھ کے بلے باز اور آف ا سپن بولر تھے ۔انہوں نے بحیثیت کپتان کیویز ٹیم کو 1956 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی فتح دلائی۔ جان ریڈ نے 33.28 کی اوسط سے 3428 ٹیسٹ رنز بنائے اور 33.35 کی اوسط سے 85 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے کرائسٹ چرچ میں 1963 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں100 رنز بنائے تھے جبکہ وہ دوسری اننگز میں 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔جان ریڈ کو 1962 میں او بی ای مقرر کیا گیا تھا اور بعد میں وہ 1993 اور 2002 کے درمیان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے لئے میچ ریفری کی زمہ داریاں بھی نبھاتے رہے۔