فورس کمانڈر ناردرن ایریا میجر جنرل جواد احمد کی پاکستانی باکسر عثمان وزیر سے ملاقات

88

گلگت (جسارت نیوز)فورس کمانڈر ناردرن ایریا میجر جنرل جواد احمد نے پاکستانی باکسر عثمان وزیر سے ہیڈکوارٹر ایف سی این گلگت میں ملاقات کی۔عثمان وزیرکو ایشین بوائے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جس کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع استور سے ہے۔ 21 سالہ عثمان وزیر نے ویلڑ ویٹ کا یہ ٹائٹل عامر خان باکسنگ اکیڈمی اسلام آبادمیں منعقد ہونے والے ایشین باکسنگ فیڈریشن کے تحت ہونے والے ٹورنامنٹ میں اپنے انڈونشین حریف بوڈو سیمنجنک کے خلاف جیتا۔ کسی بھی پاکستانی باکسر نے یہ ٹائٹل پہلی مرتبہ جیتا ہے۔