کورونا وبا، بھارت اورآسٹریلیا سیریزبھی خدشات کی زد میں آگئی

63

سڈنی(جسارت نیوز) آسٹریلیا میں کورونا وائرس کی دوسری لہر اوربڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سیریزبھی خدشات کی زد میں آگئی ۔کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے تاحال شیڈول کو حتمی شکل نہ دیئے جانے کی وجہ سے بھارتی بورڈ کو بھی لاجسٹک ایشوز نے پریشان کردیاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی تمام ریاستوں میں قرنطینہ کے الگ الگ ایس او پیز ہیں، جن میں کسی دوسری ریاست سے آنے والوں کو بھی قرنطینہ کرنا لازم ہے۔ بھارت کو آئندہ ماہ کے تیسرے ہفتے میں آسٹریلیا پہنچنا ہے جہان 27 نومبر سے ایک روزہ سیریز کھیلی جانی ہے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 4 دسمبر سے ہوگا جبکہ 4 ٹیسٹ میچوں کے مقابلے 17دسمبر سے طے ہیں۔بھارتی بورڈ کی خواہش ہے کہ کم سے کم دن کا ٹیم کو قرنطینہ کرنا پڑے جبکہ کرکٹ آسٹریلیا کے لیے ایسا کرنا ممکن دکھائی نہیں دیتا۔ دوسری جانب مالی مسائل سے دوچار کرکٹ آسٹریلیا نے فروری مارچ میں نیوزی لینڈمیں ٹی ٹوئنٹی جبکہ اس کے ساتھ جنوبی افریقا میں ٹیسٹ میچز کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، کوچ جسٹن لینگر کے مطابق ایک ہی وقت میں قومی ٹیمیں2 مختلف ملکوں میں بھیجنا درست نہیں ہوگا۔