سپرسونک طیارہ، دوگنی رفتار سے سفر کر کے قیمتی وقت بچے گا

272

امریکی ایرواسپیس کمپنی کے سی ای او بلیک شکول کاکہنا تھا کہ یہ کمرشل سپر سونک طیارہ آواز میں مقابلے میں دگنا زیادہ رفتار سے سفر کرے گا اور مسافروں کی قیمتی وقت کی بچت ہوسکے گی۔

 تفصیلات کے مطابق بلیک شکول نے بتایا کہ ہم نے سپرسونک مستقبل کی جانب بڑھنا شروع کردیا ہے اور آج ہم ہوائی سفر کے نئے عہد کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

ایکس بی 1 میں 3 الیکٹرک انجن استعمال کیے گئے ہیں جو 12 ہزار پونڈ تھرسٹ فراہم کرتے ہیں اور یہ طیارہ آواز کی رفتار سے دوگنا تیزی سے پرواز کرسکے گا جس سے لندن اور نیویارک کے درمیان فاصلہ صرف 3 گھنٹے 15 منٹ میں طے ہوسکے گا، جو عام پروازوں میں 14 گھنٹے میں طے ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اس طیارے کو سپرسونک کارکردگی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔