سابق بھارتی کرکٹر کی اپنے گھر میں خودکشی، عالمی میڈیا

320

نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹر منی سریش کمار نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنے گھر میں اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیاہے اور اس واقعہ خودکشی کا ہی لگتا ہے لیکن قتل کے پہلو سے بھی تحقیقات کریں گے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق کرکٹر بھارتی ریاست کیرالہ میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں اس وقت پائے گئے جب ان کی اہلیہ اور بیٹے نے انہیں کمرے میں پھندا لگائے ہوئے دیکھا۔

اسپورٹس  رپورٹس کے مطابق 47 سالہ سریش کمار نے 72 فرسٹ کلاس میچز کھیلے اور 196 وکٹیں حاصل کیں اور اس دوران 1657 رنز بنائے تھے جبکہ کمار انڈر 19 ٹیسٹ کرکٹ میں نامور بھارتی کھلاڑی راہول ڈریوڈ کے ہمراہ بھی کھیلتے رہے ہیں۔

واضح رہے  سابق بھارتی کرکٹر منی سریش کمار نے ایک بیٹا اور بیوی پسماندگان میں چھوڑے ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر تو واقعہ خودکشی کا لگتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آ جائیں گے۔