نیشنل ٹی20 کپ: سدرن پنجاب کی ٹیم 70رنز سے فاتح

215

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے  میچ میں سندھ کی ٹیم 192 رنز کے تعاقب میں 16.4 اوورز میں  121 رنز پر ہمت ہارگئی جبکہ سندھ کےصرف 4 بلے باز ہی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔

تفصیلات کے مطابق  اوپنر خرم منظور 49 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے ساتھ ڈبل فگرز میں داخل ہونےوالے  دیگر 3 بیٹسمین اعظم خان، سعود شکیل اور سہیل خان تھے اور تینوں کھلاڑیوں نے صرف بالترتیب 14، 13 اور10 رنزبنائے جبکہ سدرن پنجاب کے اسپنر زاہد محمود اور فاسٹ باؤلر محمد الیاس نے 3، 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

رپورٹ کے مطابق سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو کپتان شان مسعود سمیت سدرن پنجاب کے ابتدائی 3 بلے باز محض 8 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے  جس کے بعد  صہیب مقصود اور خوشدل شاہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مشکلات سے دوچار سدرن پنجاب کوفاتح پوزیشن پر پہنچا دیا۔

واضح رہے دونوں  بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 121 رنز کی شراکت قائم کی، صہیب مقصود نے 41 گیندوں پر 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 67 جبکہ خوشدل شاہ نے 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 32 گیندوں پر 53 رنز کی بہتریں اننگز کھیلی اور سدرن پنجاب نے  مقررہ 20اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز  کا  ہدف دیا۔

دوسری جانب  سندھ کے دانش عزیز نے 3 اور سہیل خان نے 2 وکٹیں اپنے  نام کیں جبکہ سندھ کےصرف 4 بلے باز ہی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے اور پوری ٹیم 192 رنز کے تعاقب میں 16.4 اوورز میں  121 رنز پر ہمت ہارگئے۔

خیال رہے صہیب مقصود اور خوشدل شاہ کی شاندار بیٹنگ،121 رنز کی شراکت کی بدولت سندھ کو 70رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔