وفاقی وزیر نے کورونا کیسز بڑھنے پر لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا

308

اسلام آباد: وفاقی وزیراسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس تیزی سےپھیل رہا ہے، وقت آگیا ہے ہمیں کوروناایس اوپیز کو سنجیدگی سے لیں، بدقسمتی سے سخت ایکشن لینا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ روز کورونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح 2.37 فیصد تھی، یہ کوروناکیسز مثبت آنے کی 50 روز میں سب سے زیادہ شرح ہے ، آخری بار اتنی شرح 23 اگست کو رپورٹ ہوئی تھی۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ رواں ہفتےکے4 روز میں انتقال کرنیوالے افراد کا تناسب11 ہے اور یہ تناسب10اگست کے بعد سے زیادہ ہے، جو اس بات کی نشاندہی ہے کہ وبا بڑھ رہی ہے۔

انہوں کہا کہ مظفرآباد میں کورونا وائرس سب سےزیادہ ہےاورکراچی میں بھی کوروناوائرس بڑھا ہواہےجبکہ اسلام آباداور لاہورمیں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، وقت آگیا ہے ہمیں کوروناایس اوپیز کوسنجیدگی سے لینا ہوگا، بدقسمتی سے سخت ایکشن لینا ہوں گے ، جو معمولات زندگی متاثر کرسکتے ہیں۔