انوکھی شرط کی انوکھی سزا، سابق اسپنر

234

لاہور: سابق اسپنر ثقلین مشتاق کی اپنی بیوی سے شرط، تصویر پر زیادہ لائیکس اور کمنٹس آئیں گے۔

سماجی ویب سائٹ کے مطابق سابق اسپنر ثقلین مشتاق اپنی اہلیہ سے شرط ہار گئے، جس کے بعد اہلیہ کی جانب سے انہیں کھانا پکانے کی انوکھی سزا دی گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ثقلین مشتاق نے ٹویٹر پر ایک دلچسپ تصویر شیئر کرتے ہوئے اہلیہ سے شرط لگائی تھی کہ اس تصویر پر 5 ہزار ری ٹویٹس، 20 ہزار لائیکس اور 10 ہزار کمنٹس لازمی آئیں گےلیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ سابق کرکٹر شرط جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

واضح رہے  انوکھی اور دلچسپ شرط ہارجانے پر ان کی اہلیہ نے کھانا پکانے کی انوکھی سزا دی تھی۔